چین سے شمالی کوریا کے لئے براہ راست پرواز  شروع ہو گئیں

چین کے صوبے لیوننگ  سے منسلک شہر ڈین ڈونگ  سے شمالی کوریا کے دارالحکومت پیونگ یانگ  کے لئے براہ راست پروازوں کا آغاز ہو گیا

701814
چین سے شمالی کوریا کے لئے براہ راست پرواز  شروع ہو گئیں

چین سے شمالی کوریا کے لئے براہ راست پرواز  شروع ہو گئیں۔

چین کے صوبے لیوننگ  سے منسلک شہر ڈین ڈونگ  سے شمالی کوریا کے دارالحکومت پیونگ یانگ  کے لئے براہ راست پروازوں کا آغاز ہو گیا ہے۔

پروازوں کا افتتاح کل پیانگ یانگ سونان بین الاقوامی ائیر پورٹ  پر باقاعدہ تقریب کے ساتھ  کیا گیا۔

تقریب کے بعد شمالی کوریا کی ائیر کوریو فضائی کمپنی  کے P671 طیارے نے کل پیانگ یانگ کے لئے اپنے اوّلین مسافروں کو خدمات فراہم کیں۔

ائیر پورٹ  پہنچنے پر ائیر پورٹ کے ملازمین نے پھولوں اور تالیوں کے ساتھ مسافروں کا استقبال کیا۔

پیانگ یانگ۔ ڈین ڈونگ چارٹر پروازیں منگل اور جمعہ  کے روز یعنی ہفتے میں دو دفعہ خدمات دیں گی۔

ائیر کوریو  ائیر لائن پیانگ یانگ۔ڈین ڈونگ  پروازوں کے علاوہ بیجنگ اور شنگھائی جیسے شہروں سے بھی پروازیں دے رہی ہے۔



متعللقہ خبریں