افغانستان: طالبان کا پولیس چوکی پر حملہ 8 پولیس اہلکار ہلاک

صوبہ فراح  میں طالبان کے پولیس چوکی پر حملے کے نتیجے  میں 8 پولیس اہلکار ہلاک اور 16 افراد زخمی ہو گئے

699234
افغانستان: طالبان کا پولیس چوکی پر حملہ 8 پولیس اہلکار ہلاک

افغانستان مغربی صوبے فراح  میں طالبان کے پولیس چوکی پر حملے کے نتیجے  میں 8 پولیس اہلکار ہلاک اور 16 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

فراح کے گورنر دفتر کے ترجمان اقبال باہیر نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ تحصیل  پُشت رُد  سے منسلک چینی علاقے کی پولیس چوکی پر حملے  کے بعد طالبان اور پولیس  کے درمیان جھڑپ ہو گئی ۔

جھڑپ میں 8 پولیس اہلکارا ور 8 طالبان ہلاک ہو گئے ہیں۔

تاہم طالبان کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے میں 8 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں اور پولیس چوکی  بھی طالبان کے کنٹرول میں آ گئی ہے۔



متعللقہ خبریں