افغانستان کے لیے نئی حکمت عملی تیار کی جارہی ہے : کمانڈر جوزف ووٹل

امریکی مرکزی قوتوں کے کمانڈر جوزف ووٹل نے کہا ہے کہ افغانستان میں فوجیوں کی تعداد کو بڑھانے سمیت نئی حکمت عملی تیار کرنے کی کاروائیاں جاری ہیں ۔

688670
افغانستان کے لیے  نئی حکمت عملی تیار کی جارہی ہے : کمانڈر جوزف ووٹل

امریکی مرکزی قوتوں کے کمانڈر جوزف ووٹل نے کہا ہے کہ افغانستان کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اس ملک میں فوجیوں کی تعداد کو بڑھانے سمیت نئی حکمت عملی تیار کرنے کی کاروائیاں جاری ہیں ۔

 انھوں نے امریکہ کے  افریقی قوتوں کے کمانڈر والڈ ہاوسر کیساتھ مسلح خدمات  کی کمیٹی میں مشرق وسطیٰ  اور افریقی کاروائیوں کے بارے میں سینٹرز کے سوالات کے جواب دئیے ۔ انھوں نے اس سوال کہ کیا   15 سال بعد افغانستان میں ایک دلدل میں پھنسنے کے معاملے میں آپ ہمارے ہم فکر ہیں کا جواب مثبت میں دیا  اور کہا کہ ہم ایک نئی حکمت عملی تیار کر رہے ہیں   اور اس معاملے میں ہم وزیر دفاع اور متعلقہ وزراء کے ساتھ صلاح مشورے کر رہے ہیں ۔  اس وقت افغانستان میں 8400 امریکی فوجی اور 5 ہزار نیٹو کے فوجی فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ان کے علاوہ امریکہ کے لوجسٹک اور دیکھ بھال میں مدد گار ثابت ہونے والے 10 ہزار کے قریب کنٹریکٹ پر رکھے گئے اہلکار بھی  موجود ہیں ۔

ووٹل نے امریکی فوجیوں کیطرف سے 28 جنوری کو یمن میں القائدہ  پر حملوں سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ  ہم اس حملہ کی تمام تر ذمہ داریوں کو قبول کرتے ہیں لیکن اس حملے میں ہمیں نقصان بھی ہوا ہے ۔  اس کاروائی میں ایک امریکی فوجی اور 30 شہری ہلاک ہوئے ہیں ۔ایک امریکی اوسپرے ہیلی کاپٹر بھی تباہ ہوا ہے۔

 



متعللقہ خبریں