افغانستان: فیتو کے اسکول معارف وقف کو منتقل کئے جائیں گے

افغانستان  نے ملک میں موجود فیتو دہشت گرد تنظیم کے اسکولوں کو جمہوریہ ترکی  کے معارف وقف کو منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے

684931
افغانستان: فیتو کے اسکول معارف وقف کو منتقل کئے جائیں گے
afganistan1.jpg

افغانستان  نے ملک میں موجود فیتو دہشت گرد تنظیم کے اسکولوں کو جمہوریہ ترکی  کے معارف وقف کو منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

فیتو کے اسکولوں کو جمہوریہ ترکی  کے معارف وقف  کو منتقل کرنے کے لئے افغان حکومت  نے ایک کمیشن  قائم کیا تھا۔

کمیشن نے کل دارالحکومت کابل میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔

افغانستان کے نائب وزیر تعلیم شفیق صمیم نے کہا ہے کہ ہم نے دوست ملک ترکی کے مطالبے کو مثبت ردعمل پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسکولوں کی منتقلی کے دوران 14 اسکولوں میں سے کوئی ایک بھی بند نہیں کیا جائے گا اور تعلیم میں وقفہ نہیں ڈالا جائے گا۔

واضح رہے کہ تقریباً 22 سال سے فیتو کے اسکول افغانستان میں موجود ہیں ا ور ان میں تقریباً 8 ہزار افغان طالبعلم زیر تعلیم ہیں۔



متعللقہ خبریں