افغانستان: بم حملے میں تین پہرے دار ہلاک

صوبہ بغلان کے علاقے چشمہ شیر میں پولیس مرکز کے قریب نصب کردہ بم کے پھٹنے کی نتیجے میں 3 پہرے دار ہلاک ہو گئے ہیں

684939
افغانستان: بم حملے میں تین پہرے دار ہلاک

افغانستان کے شمالی صوبے بغلان میں بم حملے میں تین پہرے دار ہلاک  ہو گئے ہیں۔

بغلان پولیس ڈائریکٹریٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بغلان کے علاقے چشمہ شیر میں پولیس مرکز کے قریب نصب کردہ بم کے پھٹنے کی نتیجے میں 3 پہرے دار ہلاک ہو گئے  ہیں۔

دھماکے میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی۔



متعللقہ خبریں