افغانستان، افغان قوتوں نے غلطی سے شہریوں کو نشانہ بنا ڈالا

زمین اور فضا سے   کیے گئے اس آپریشن میں  غلطی سے   ایک مکان پر بم جا گرے ، جس  سے 7 بچے اور دو خواتین  جائے   وقوعہ پر ہی دم    توڑ  گئیں

684607
افغانستان،  افغان قوتوں نے غلطی سے شہریوں کو نشانہ بنا ڈالا

افغان صوبے  فرح میں حفاظتی قوتوں   کی جانب سے غلطی سے شہریوں کے  مکان  پر  بمباری کے نتیجے میں  7 بچے اور  2 خواتین لقمہ اجل بن گئیں۔

فرح کے سیکورٹی  دفتر   نے اعلان کیا  ہے کہ افغان  سیکورٹی قوتوں نے  بالا  بولوک تحصیل سے منسلک   تاو دنک  محلے  میں  دہشت گرد تنظیم طالبان  کے خلاف ایک کاروائی کی ہے۔

زمین اور فضا سے   کیے گئے اس آپریشن میں  غلطی سے   ایک مکان پر بم جا گرے ، جس  سے 7 بچے اور دو خواتین  جائے   وقوعہ پر ہی دم    توڑ  گئیں۔ اس دوران  22 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

اس حوالے سے  تفتیش شروع کر دی گئی ہے تو    آپریشن میں   15 دہشت  گردوں کے ہلاک جبکہ  19 کے زخمی ہو نے کی اطلاعات ہیں۔



متعللقہ خبریں