شامی عوام جنگ کی بھاری قیمت ادا کر رہے ہیں:سیکرٹری جنرل گٹریس

قوام متحدہ کے نئے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹریس نے  کہا  کہ شام میں جنگ بندی کے لئے ثالثی  کی کوششوں کو تیز تر کیا جا رہا ہے کیونکہ شامی عوام جنگ کی بھاری قیمت ادا کر رہے ہیں۔

648941
شامی عوام جنگ کی بھاری قیمت ادا کر رہے ہیں:سیکرٹری جنرل گٹریس

 

اقوام متحدہ کے نئے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹریس نے سلامتی کونسل سے اپنے پہلے خطاب میں  کہا  کہ شام میں جنگ بندی کے لئے ثالثی  کی کوششوں کو تیز تر کیا جا رہا ہے کیونکہ شامی عوام جنگ کی بھاری قیمت ادا کر رہے ہیں۔ ہمیں جنگ روکنے کے لئے بالکل نئی حکمت عملی اختیار کرنا ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل آرڈر کو سنگین خطرات لاحق ہیں اس لئے اقوام متحدہ کی اتھارٹی مضبوط بنانے کی ضرورت ہے ۔ اپنے خطاب میں انہوں نے 2017ء کو امن کا سال بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

دریں اثنا ، اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر میں موجود حل طلب تنازعات سے تلخیاں بڑھ رہی ہیں۔دنیا میں نئے اور پیچیدہ مسائل سامنے آ رہے ہیں۔ دیرینہ سیاسی تنازعات کا حل تلاش کرنا ہو گا۔ پاکستان سیکرٹری جنرل انٹونیو گٹریس کی تجاویز سے متفق ہےاور  سفارتکاری کے ذریعے امن کوششوں کی حمایت کرتا ہے ۔

 انہوں نے کہا کہ قومی اہمیت کے حامل افراد قیام امن کے لئے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ قیام امن کے لئے سیاسی اور معاشی ناانصافیوں کا خاتمہ کرنا ہو گا۔



متعللقہ خبریں