بھارت سی پیک میں شرکت کی پاکستانی پیشکش کو قبول کر لے، چین

بھارت سی پیک میں شمولیت سے کئی فائدے اٹھا سکتا ہے، جن میں بیرونی تجارت کا خسارہ نمایاں ہے

636949
بھارت سی پیک میں شرکت کی پاکستانی پیشکش کو قبول کر لے، چین

عوامی جمہوریہ چین نے اعلان کیا  ہے کہ وہ  پاکستان کو دہشت گردوں کا معاون قرار دینے کی ہر کوشش کی سختی سے مخالفت کرے گا۔

چین کا کہنا ہے کہ  پاک چین اقتصادی راہداری  کا حصہ بننے کے لیے پاکستان کی  دعوت بھارت کو قبول کر لینی چاہیے۔

یہ  اعلانات چین کے سرکاری گلوبل ٹائمز کے ایک  کالم سے ماخوذ ہیں ۔ جس کے تحت پاکستان کو دہشت گردوں کا معاون قرار دئیے جانے  کی ہر کوشش  کی سختی سے مخالفت کیے جانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ  بھارت کو سی پیک کا حصہ بننے کے لیے دی جانے والی دعوت پر سنجیدگی سے  غور کرتے ہوئے اسے ضرور قبول کرنا چاہیے،  کیونکہ یہ موقع سرسری بھی ہو سکتا ہے۔

دونوں ممالک کے مابین مخاصمانہ رویے کا خاتمہ  باہمی مفاد پر مشتمل معاشی تعاون کو مستحکم کر کے کیا جا سکتا ہے  بشرطیکہ بھارت  بر وقت اور صحیح فیصلہ کرے۔

مضمون میں کہا گیا ہے کہ بھارت اس طرح  اپنی برآمدات کو فروغ دے سکتا ہے اور نئی تجارتی راہداریوں کے ذریعے تجارتی خسارے میں بھی کمی لا  سکتا ہے ۔علاوہ ازیں  بھارت کے شمالی علاقے جو کہ پاکستان اور جموں اور کشمیر سے ملحقہ ہیں کو  کہیں  زیادہ معاشی فوائد حاصل کرنے کا موقع میسر آ سکتا ہے۔

 اخبار میں شائع ہونے والے ایک اور مضمون میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بھارت کو حیران کن طور پر سی پیک کا حصہ بننے کے لیے دی جانے والی دعوت ایک اچھا قدم ہے۔ منصوبے میں بھارت کی شرکت کو خوش  آمدید  کہا جائے گا۔ پاکستان بھارت کو منصوبے سے باہر نہیں رکھنا چاہتا۔



متعللقہ خبریں