پوٹین کا دورہ جاپان، باہمی مسائل پر تبادلہ خیال

روس کے صدر ولا دیمیر پوٹن نے کہا  ہے کہ ان کی حکومت جاپانیوں کو کورائل جزائر کا دورہ کرنے کی اجازت دینے کے لیے قواعد میں نرمی کر سکتی ہے

632453
پوٹین کا دورہ جاپان، باہمی مسائل پر تبادلہ خیال

روس کے صدر ولا دیمیر پوٹن نے کہا  ہے کہ ان کی حکومت جاپانیوں کو کورائل جزائر کا دورہ کرنے کی اجازت دینے کے لیے قواعد میں نرمی کر سکتی ہے۔

جاپان کے وزیر أعظم شیزو ابے  اور روس کے صدر والادی میر پوٹن کے درمیان دو روزہ مذاکرات اہم مسائل پر کسی نمایاں پیش رفت کے بغیر ختم ہو گئے۔

 دوسری جنگ عظیم کے زمانے سے علاقائی تنازع ایک ایسا معاملہ ہے جس پر دونوں ملکوں میں اختلاف پایا جاتا ہے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان جاپان کے جنوب مغرب میں واقع موسم بہار کے تفریحی مقام پر مذاکرات کے بعد گزشتہ  روز ٹوکیو میں ملاقات ہوئی۔

جاپان کے دارالحکومت میں پولیس نے قوم پرست مظاہرین کو سربراہی  اجلاس کے مقام سے دور رکھا۔ مظاہرین یہ مطالبہ کر رہے تھے کہ  روس ،مغربی بحرالکاہل میں واقع ان جنوبی جزائر کو جاپان کے حوالے کیا جائے جن پر اس نے دوسرے عالمی جنگ کے دوران قبضہ کر لیا تھا جس کے نتیجے میں 17 ہزار جاپانیوں کو وہاں سے فرار ہونا  پڑا تھا۔

 واضح رہے کہ دونوںممالک  جزیروں پر ملکیت کے سلسلے میں ابھی تک کسی بھی سمجھوتے پر پہنچنے میں ناکام رہے ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں