پاپوا نیو گینی میں شدید زلزلہ،شدت 7٫9 ریکارڈ کی گئی

پاپوا نیو گِنی میں ایک انتہائی طاقت ور زلزلے کے بعد کئی ممالک کے لیے سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے

632573
پاپوا نیو گینی میں شدید زلزلہ،شدت 7٫9 ریکارڈ کی گئی

پاپوا نیو گِنی میں ایک انتہائی طاقت ور زلزلے کے بعد کئی ممالک کے لیے سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ،ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 7.9 ریکارڈ کی گئی۔

 جاری کیے گئے انتباہ کے مطابق سونامی پاپوا نیو گِنی، انڈونیشیا، ناؤرو اور جزائر سولومن کے ساحلوں سے ٹکرا سکتی ہیں۔

 نیوزی لینڈ کی وزارت برائے شہری دفاع نے ملک کے تمام ساحلی علاقوں کے لیے بھی سونامی کی وارننگ جاری کی ہے۔

 امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق مقامی وقت کے مطابق صبح 8:51 پر آنے والے اس زلزلے کا مرکز نیو آئرلینڈ سے 60 کلومیٹر مشرق میں 75 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔



متعللقہ خبریں