خبردارجوجونگ اون کو موٹا کہا: حکومت چین

چین میں شمالی کوریا کے شدت پسند اور  متنازعہ  لیڈر  کم جونگ اون‘ کو موٹا کہنے پر شمالی کوریا کے  وزراء نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چینی حکومت سے اس طرح کے القابات کا استعمال بند کرنے کا مطالبہ کیا جسے قبول کرلیا گیا

621468
خبردارجوجونگ اون کو موٹا کہا: حکومت چین

چین میں شمالی کوریا کے شدت پسند اور  متنازعہ  لیڈر  کم جونگ اون‘ کو موٹا کہنے پر شمالی کوریا کے  وزراء نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چینی حکومت سے اس طرح کے القابات کا استعمال بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے جسے قبول کرلیا گیا ۔

خبر  کے مطابق، چین کے ذرائع ابلاغ میں شمالی کوریا کے سخت گیر رہنماکم جونگ اون کے لیے ان کے موٹاپے اور بھاری بھرکم جسم کی بناء پر ’موٹا‘ ، ’پنیر کا بڑا ٹکڑا‘ اور ’موٹا کیم سوم‘ جیسے الفاظ استعمال کیے جاتے ہیں۔

 حتیٰ کہ چینی وزراء اپنی نجی نوعیت کی گپ شپ میں بھی کم جونگ اون کو ’موٹا‘ کہہ دیتے ہیں جس  پر شمالی کوریا کے وزراء نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

خیال رہے کہ  کم جونگ اون کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ اپنی ہی کابینہ کے اہم عہدیداروں کو معمولی  غلطیوں پر سزائے موت دینے سےبھی نہیں  گھبراتے۔ حال ہی  میں انہوں نے اپنے ایک وزیر کو اجلاس میں اونگھنے پر سزائے موت دے دی تھی۔



متعللقہ خبریں