افغانستان، امریکی طیاروں کی فائرنگ سے 32 شہریوں کی ہلاکت پر تحقیقات

امریکہ  کے طالبان کے  خلاف     بروز  جمعرات   ہونے والے آپریشن   میں  19 شہری زخمی  بھی ہوئے تھے

606008
افغانستان، امریکی طیاروں کی فائرنگ سے 32 شہریوں کی ہلاکت پر تحقیقات

اقوام متحدہ   نے افغان شہر قندز میں امریکی طیاروں کی بمباری سے 32  شہریوں  کی ہلاکت کے  حوالے سے   تحقیقات  شروع  کرا ئی ہیں۔

سویلین  کے ہلاک    ہونے والے حملوں  کے    بارے میں   اقوام متحدہ   کا  افغان مشن  تحقیقات  کرے گا۔

اقوام  متحدہ کے  سیکرٹری   جنرل کے  ترجمان  اسٹیفن  دوجارچ  نے    اس جانب اشارہ دیا ہے کہ امریکہ  کے طالبان کے  خلاف     بروز  جمعرات            ہونے والے آپریشن   میں  19 شہری زخمی  بھی ہوئے تھے۔

ہلاک شد گان کی ایک بڑی اکثریت کے بچوں اور  خواتین پر   مشتمل ہونے کا ذکر کرنے والے ترجمان  نے    اس بات کی یاد دہا نی کرائی ہے۔ کہ     اس واقع کی تحقیقات کرتے ہوئے  متاثرین کو ہرجانہ   ادا کرنا  ایک  اہم  معاملہ ہے۔

یاد رہے کہ امریکی فضائیہ کے طیاروں  کی تین اکتوبر کو   افغانستان کے شمالہ شہر  قندز   میں      ڈاکٹرز    ودھ آ­ٹ بارڈرز  سے تعلق رکھنے والے ایک اسپتال   پر بمباری سے  22 افراد ہلاک  جبکہ    درجنوں  زخمی ہو گئے  تھے۔



متعللقہ خبریں