افغانستان: طالبان حملے میں 17 طالبان ہلاک 20 زخمی

صوبہ جزجان میں طالبان کے ایک پولیس چوکی پر حملے کے دوران ہونے والی جھڑپ میں 17 طالبان ہلاک 20 زخمی

595136
افغانستان: طالبان حملے میں 17 طالبان ہلاک 20 زخمی

افغانستان کے شمالی صوبے جزجان میں طالبان نے ایک پولیس چوکی پر حملہ کیا ۔حملے کے دوران ہونے والی جھڑپ میں 17 طالبان کو ہلاک کر دیا گیا ہے جبکہ 20 زخمی ہو گئے ہیں۔

دوسری طرف طالبان نے 3 اکتوبر کو صوبہ ہلمند  کی تحصیل نیو میں کئے گئے خود کش حملے کی ویڈیو کو نشر کر دیا ہے۔

ڈرون طیارے  کے ذریعے تیار کی گئی اس ویڈیوکے مطابق حملے کا ہدف پولیس ڈائریکٹریٹ  تھا۔

حملے میں ایک پولیس  ڈائریکٹر اور کثیر تعداد میں سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں ۔

حملے کے بعد طالبان نے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔



متعللقہ خبریں