امریکی ڈرون طیارے  کا حملہ ، 18 افراد ہلاک 12 زخمی

افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار میں امریکی ڈرون حملے میں 18 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے ہیں ۔

579264
امریکی ڈرون طیارے  کا حملہ ، 18 افراد ہلاک 12 زخمی

افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار میں امریکی ڈرون حملے میں 18 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے ہیں ۔

رکن صوبائی اسمبلی عصمت ﷲ شنواری نے بتایا  ہےکہ پاکستان کی سرحد سے متصل ضلع اچین میں لوگ حج سے واپس آنے والے ایک قبائلی رہنما سے ملاقات کیلئے ان کے گھر آئے ہوئے تھے ، ان لوگوں کی موجودگی کے دوران ہی اچانک مکان پر بمباری کردی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ اس حملے میں 12 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں قبائلی رہنما بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب صوبائی پولیس چیف کے ترجمان حضرت حسین مشرق وال نے کہا کہ فضائی حملے میں صرف شدت پسند تنظیم داعش کے وفاداروں کو نشانہ بنایا گیا۔

دریں اثنا، افغانستان میں امریکی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل چارلس کلیو لینڈ نے ڈرون حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ضلع اچین میں صبح کے وقت انسداد دہشت گردی آپریشن کے تحت فضائی حملہ کیا گیا، سیکیورٹی وجوہ کی بنا پر اس کاروائی کی تفصیلات نہیں بتائی جا سکتیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اس حملے میں بعض افغان شہریوں کی ہلاکت کی اطلاعات ملی ہیں جن کی تحقیقات کی جائیں گی۔ امریکا کے اس ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والوں کے اہلخانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ فضائی حملے میں عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔رپورٹ کے مطابق ڈرون حملہ مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بجے اس شخص کے مکان پر ہوا جو چند روز قبل فریضہ حج ادا کر کے واپس آیا تھا ۔



متعللقہ خبریں