جی ۔ 20 سمٹ کا اختتامی خطاب

شی نے  کہا کہ سمٹ  میں عالمی مالی اداروں   میں اصلاحات کیے جانے،   بین الاقوامی سطح پر   ٹیکس چوری  اور  بد عنوانیوں کے خلاف جدوجہد     جیسے معاملات پر  معاہدے  طے پائے ہیں

565769
جی ۔ 20  سمٹ کا اختتامی خطاب

چینی شہر  ہینگ زو میں  منعقدہ  جی۔ 20 سمٹ  اختتام  پذیر ہو گیا ہے۔

اختتامی خطاب میں میزبان چینی صدر  شی جن پنگ    نے کہا ہے کہ   یہ سمٹ  عالمی     ترقی   کی شرح میں اضافہ کرنے کے حوالے سے   نئے اقدامات  کی حمایت  کے حوالے سے  باور آور ثابت ہوا ہے۔

شی نے  کہا کہ سمٹ  میں عالمی مالی اداروں   میں اصلاحات کیے جانے،   بین الاقوامی سطح پر   ٹیکس چوری  اور  بد عنوانیوں کے خلاف جدوجہد     جیسے معاملات پر  معاہدے  طے پائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ   ترقی کے لیے محض  مالی پالیسیاں کافی ثابت نہیں ہوں گی تا ہم ، ہم کسی جدت پسندی کے حامل مؤقف کے ذریعے       ترقی کی میراتھون  میں   نئی جان ڈال سکتے ہیں۔

شی نے مزید بتایا کہ  سمٹ میں   دنیا کے پہلے  کثیرالجہتی   سرمایہ کاری اصولوں کے فریم کو وضع کیا گیا ہے۔ دوسری   جانب   سمٹ میں    پیٹرول پیدا کرنے والے دو بڑے ملکوں نے ایک اہم قدم اٹھایا ہے ، سعودی عرب اور روس نے   تیل کی منڈی میں  توازن قائم کرنے کے حوالے سے مشترکہ طور پر    اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں