مقبوضہ کشمیر میں پرتشدد مظاہروں میں 17 شہید، دوسرے روز بھی مظاہرے جاری

بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کشمیر کے رہنما برہان وانی کی 2 ساتھیوں سمیت شہادت کے بعد مقبوضہ جموں کشمیر کے کئی علاقوں میں مظاہروں کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے

526556
مقبوضہ کشمیر میں پرتشدد مظاہروں میں 17 شہید، دوسرے روز بھی مظاہرے جاری

مقبوضہ کشمیر میں حریت پسند کمانڈر برہان وانی کی شہادت کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے ، جھڑپوں میں شہید کشمیریوں کی تعداد17 ہو گئی ہے جب کہ ریاست کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے وادی میں کرفیو نافذ کر کے حریت رہنماؤں کو گھروں میں نظر بند کررکھا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کشمیر کے رہنما برہان وانی کی 2 ساتھیوں سمیت شہادت کے بعد مقبوضہ جموں کشمیر کے کئی علاقوں میں مظاہروں کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے جب کہ سری نگر، کپواڑہ اور پلوامہ سمیت وادی بھر میں کاروباری سرگرمیاں مکمل طور پر معطل ہیں۔

  وادی میں کرفیو نافذ جبکہ انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی ۔ مقبوضہ کشمیر میں نوجوان حریت پسند کمانڈر برہان وانی کی شہادت کے بعد صورتحال انتہائی کشیدہ ہے ۔ قابض بھارتی فوج نے برہان وانی کی شہادت پر احتجاج کرنے والے نہتے کشمیریوں پر گولیاں برسا دیں ۔ شہید کشمیریوں کی تعداد پندرہ ہو گئی جبکہ دو سو زخمی ہیں ۔ کٹھ پتلی حکومت نے وادی کے مختلف علاقوں میں کرفیو نافذ کر دیا ۔ مظاہروں کو محدود رکھنے کے لیے قابض حکام نے انٹر نیٹ کی سہولیت بھی معطل کر دی جبکہ کالجوں اور یونیورسٹیوں میں امتحانات بھی ملتوی کر دیے گئے ہیں ۔ چئیرمین آف آل پارٹیز کانفرنس سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق ، یاسین ملک نے مشترکہ طور پر دو روزہ ہڑتال کی کال دی ہے، حریت رہنماؤں کو ان کے گھروں میں نظر بند کیا گیا ہے ۔  



متعللقہ خبریں