چین کی بحیرہ جنوبی چین میں فوجی مشقیں شروع

متنازع پارسیل جزائل کے گرد ایک لاکھ مربع کلومیٹر کے علاقے میں یہ مشقیں ہوں گی جن میں شرکت کے لیے میزائل شکن بحری جہاز بھی یہاں پہنچا دیے گئے ہیں۔ اس علاقے پر برونائی، ملائیشیا، فلپائن اور ویتنام بھی ملکیت کے دعویدار ہیں جب کہ فلپائن اس تنازع کو ثالثی کی

524841
چین کی بحیرہ جنوبی چین میں فوجی مشقیں شروع

چین نے بحیرہ جنوب میں ملکیت کے تنازع پر ثالثی کی بین الاقوامی عدالت کے فیصلے سے قبل ہی منگل کو یہاں ایک ہفتے دورانیے کی فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا۔

متنازع پارسیل جزائل کے گرد ایک لاکھ مربع کلومیٹر کے علاقے میں یہ مشقیں ہوں گی جن میں شرکت کے لیے میزائل شکن بحری جہاز بھی یہاں پہنچا دیے گئے ہیں۔

اس علاقے پر برونائی، ملائیشیا، فلپائن اور ویتنام بھی ملکیت کے دعویدار ہیں جب کہ فلپائن اس تنازع کو ثالثی کی بین الاقوامی عدالت میں بھی لے گیا ہے۔

تین سال قبل دائر کی گئی درخواست پر عدالت کی طرف سے فیصلہ آئندہ ہفتے متوقع ہے۔

ادھر ویتنام نے چین کی ان مشقوں پر احتجاج کرتے ہوئے اسے اپنی اور سمندری سلامتی کے خلاف قرار کیا اور انھیں بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

چین نے اس سمندر میں حالیہ مہینوں میں عسکری نوعیت کی تعمیرات بھی کیں ہیں جن میں ایک فضائی پٹی کی تعمیر بھی شامل ہے۔

                                                                                                             



متعللقہ خبریں