چین میں شدید  طوفان کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 98 تک پہنچ گئی

چین کی سرکاری نیوز ایجنسی شنہوا کے مطابق جیانگ سُو سے ٹکرانے والے خوفناک طوفان میں ہواؤں کی رفتار 125 کلومیٹر فی گھنٹہ تک تھی، جس کی وجہ سے پورے کے پورے گاؤں ملیا میٹ ہو گئے۔ 500 زخمیوں سے 200 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے

517628
چین میں شدید  طوفان کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 98 تک پہنچ گئی

چین میں آنے والےشدید  طوفان کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 98 تک پہنچ گئی ہے۔

چین کی سرکاری نیوز ایجنسی شنہوا کے مطابق جیانگ سُو سے ٹکرانے والے خوفناک طوفان میں ہواؤں کی رفتار 125 کلومیٹر فی گھنٹہ تک تھی، جس کی وجہ سے پورے کے پورے گاؤں ملیا میٹ ہو گئے۔ 500 زخمیوں سے 200 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

بیجنگ حکومت کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں خیمے اور ہنگامی ساز وسامان بھیجنے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔

علاقے میں بڑے پیمانے پر امدادی کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

                           

                                                                                   



متعللقہ خبریں