بنگلہ دیش میں روآنو نامی طوفان  کی تباہی ،20 افراد ہلاک

بنگلہ دیش میں روآنو نامی طوفان نے شدید تباہی مچادی۔ بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہوگئے

495339
بنگلہ دیش میں روآنو نامی طوفان  کی تباہی ،20 افراد ہلاک

 

 بنگلہ دیش کے جنوبی علاقوں میں روآنو نامی طوفان نے شدید تباہی مچادی۔ طوفان کے باعث ہونے والی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں اب تک 20 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ طوفان کی وجہ سے جنوبی اضلاع میں متعدد دیہات زیر آب آگئے ہیں جس سے علاقے میں مواصلات کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوچکا ہے۔

سیلاب کے باعث علاقے میں سی پورٹ سمیت دیگر پورٹس کو بھی بند کردیا گیا ہے اور ماہی گیروں کو سمندر میں نہ جانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں جب کہ محکمہ موسمیات نے جنوبی اضلاع میں مزید لینڈ سلائیڈنگ کا امکان ظاہر کیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ طوفان سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیاں جاری ہیں اور 5 لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل کردیا گیا ہے جب کہ متعدد افراد کے سیلاب میں بہہ جانے کی اطلاعات ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔



متعللقہ خبریں