افغان صوبے ہلمند میں ایک پولیس مرکز پر خود کش حملہ

طالبان کے ترجمان  ذبیح اللہ  مجاہد نے دعوی کیا ہے  کہ  تربیتی مرکز   میں موجود    درجنوں پولیس اہلکار اس حملے میں مارے گئے ہیں

490619
افغان  صوبے ہلمند میں ایک پولیس مرکز پر خود کش حملہ

جنوبی افغانستان کے  صوبہ  ہلمند  میں ایک پولیس  تربیتی مرکز پر   کار خود کش   بم حملے میں  تین پولیس اہلکار  ہلاک ہو گئے۔

ہلمند   کے دفترِ گورنر کے ترجمان   عمر زواق کا کہنا ہے  کہ  ناد علی  تحصیل میں ہونے والے  خود کش حملے میں   ایک   بچہ سمیت   12 افراد   زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا ہے کہ زخمیوں میں سے بعض کی حالت نازک ہے اور    پولیس  مرکز کو   دھماکے کی شدت سے  کافی نقصان  پہنچا ہے۔

اس حملے کی ذمہ داری  قبول کرنے والے   طالبان کے ترجمان  ذبیح اللہ  مجاہد نے دعوی کیا ہے  کہ  تربیتی مرکز   میں موجود    درجنوں پولیس اہلکار اس حملے میں مارے گئے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں