افغان سیکیورٹی فورسزکی کاروائیاں،  32پسند ہلاک 18 زخمی

افغان سیکیورٹی فورسزکی کاروائیوں میں32شدت پسند ہلاک اور18 زخمی ہوگئے ہیں  جبکہ فورسزنے دہشت گردی کے بڑے منصوبوں کوناکام بناتے ہوئے2 پاکستانیوں سمیت5 حملہ آوروں کو گرفتار کرنے کادعویٰ کیاہے۔

485356

صوبہ قندھارمیں افغان نیشنل فورسزکی کاروائیوں میں طالبان عسکریت پسندوں کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑاہے۔ وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیاکہ ضلع شاہ ولی کوٹ میں آپریشن کے دوران 2 عسکریت پسند وں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ صوبہ پکتیکا میں آپریشن کے دوران 5 شدت پسند ہلاک اور7 دیگرزخمی ہوگئے ہیں۔ دریں اثنا ، کابل میں امریکی سفارت خانے نے اپنے شہریوں کے لیے نیاسیکیورٹی الرٹ جاری کرتے ہوئے خبردارکیاہے کہ امریکی شہریوں کو اغوا یا یرغمال بنائے جانے کاخدشہ بڑھ رہاہے۔ افغان میڈیاکے مطابق کابل میں امریکی سفارت خانے کی طرف سے جاری آن لائن بیان میں اپنے شہریوں کو خبردارکیاگیاہے کہ انھیں اغوایایرغمال بنایا جاسکتا ہے۔

متعللقہ خبریں