افغان صدر نے پاکستان کی طالبان پالیسیوں کے خلاف آواز اٹھا لی

پاکستان کو مصالحتی عمل میں کیے گئے وعدوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے افغان طالبان کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے

477944
افغان صدر  نے پاکستان کی طالبان پالیسیوں کے خلاف آواز اٹھا لی

افغان صدر اشرف غنی  کا کہنا  ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کے سلسلے میں اب  انہیں  پاکستان سے کوئی اُمید وابستہ  نہیں ہے۔

افغان پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے افغان صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو مصالحتی عمل میں کیے گئے وعدوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے افغان طالبان کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔

انہوں نے  اپنے خطاب میں طالبان کے ساتھ امن مذاکرات اور پاکستان کے ساتھ تعلقات پر روشنی ڈالتے   ہوئے خبردار کیا کہ اگر پاکستان، افغانستان سے کیے گئے وعدو کی پاسداری  نہیں کرتا تو وہ اقوام متحدہ اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔

افعانستان کے دارالحکومت کابل میں گذشتہ ہفتے ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد افغان صدر پر دباؤ تھا کہ وہ طالبان کے ساتھ امن مذاکرات اور پاکستان کے ساتھ تعلقات پر پالیسی بیان دیں۔

 



متعللقہ خبریں