بنگلہ دیش: قاتلانہ حملے میں پروفیسر ہلاک

بنگلہ دیش میں ایک پروفیسر چھُرے  کے ساتھ  کئے گئے حملے کے نتیجے میں ہلاک ہو گیا ہے

476910
بنگلہ دیش: قاتلانہ حملے میں پروفیسر ہلاک

بنگلہ دیش میں ایک پروفیسر چھُرے  کے ساتھ  کئے گئے حملے کے نتیجے میں ہلاک ہو گیا ہے۔

اطلاع کے مطابق 58 سالہ  انگریزی زبان کے پروفیسر رضا الکریم صادق یونیورسٹی سے گھر جاتے ہوئے چھُروں سے مسلح گروپ کے حملے کے نتیجے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ سال بھی ملک کے سرفہرست سیکولر بلاگ کے مصنفین  میں سے   چار چھُروں سے کئے گئے حملوں  کے نتیجے میں ہلاک ہو گئے تھے۔

رواں سال کے آغاز میں ایک قانون کا طالبعلم انٹر نیٹ پر سیکولر خیالات کا دفاع کرنے کے بعد  چھُرے سے کئے گئے حملے میں ہلاک ہو گیا تھا۔

بنگلہ دیش میں شعیہ عیسائی اور ہندووں پر مشتمل اقلیتیں بھی حملوں کا ہدف بن رہی ہیں۔



متعللقہ خبریں