کیرالہ کے مندر میں آتش بازی کے دوران لگنے والی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 110 تک پہنچ گئی

بھارت کی ریاست کیرالہ کے شہر کلم کے مندر میں آتش بازی کے دوران لگنے والی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 110 ہو گئی ہے۔

468607
کیرالہ کے مندر میں آتش بازی کے دوران لگنے والی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 110 تک پہنچ گئی

بھارت کی ریاست کیرالہ کے شہر کلم کے مندر میں آتش بازی کے دوران لگنے والی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 110 ہو گئی ہے۔

ریاست کیرالہ کے شہر کلم کے علاقے پراوور میں واقع پتنگل مندر میں بڑی تعداد میں ہندو یاتری اپنے مذہبی سال کے آغاز کے جشن میں آتش بازی کر رہے تھے کہ وہاں موجود پٹاخوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے مندر کو اپنی لپیٹ میں لے لی۔ آگ کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ مندر کی عمارت منہدم ہو گئی جس کے نتیجے میں 102 افراد ہلاک اور 250 سے زائد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ۔اس واقعے کے بعد کیرالہ کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی جب کہ طبی عملے کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ریاست کیرالہ کے وزیر اعظم نے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو 15 ہزار اور شدید زخمیوں کے اہل خانہ کو تین تین ہزار ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے جب کہ وزیراعظم نریندر مودی نے مندر میں لگنے والی آگ کے باعث ہونے والی ہلاکتوں پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کلم کے مندر میں دل دہلا دینے والے سانحے کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔



متعللقہ خبریں