بھارتی ریاست کیرالہ کے مندر میں آگ لگنے سے100 زائد یاتری ہلاک

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ کے علاقے شہر کلم کے علاقے پراوور میں واقع پتنگل مندر میں بڑی تعداد میں ہندو یاتری اپنے مذہبی سال کے آغاز کے جشن میں آتش بازی کر رہے تھے کہ وہاں موجود پٹاخوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

467992
بھارتی ریاست کیرالہ کے مندر میں آگ لگنے سے100 زائد یاتری ہلاک

جنوبی بھارت میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب ایک دھماکے کے بعد آتش زدگی کے واقعے میں کم از کم 100 افراد ہلاک جب کہ ڈھائی سو سے زائد زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ کے علاقے شہر کلم کے علاقے پراوور میں واقع پتنگل مندر میں بڑی تعداد میں ہندو یاتری اپنے مذہبی سال کے آغاز کے جشن میں آتش بازی کر رہے تھے کہ وہاں موجود پٹاخوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے مندر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ مندر کی عمارت منہدم ہو گئی جس کے نتیجے میں 100 افراد ہلاک اور 250 سے زائد زخمی ہو گئے۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اس واقعے پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے ملکی وزیر صحت کو کیرالا روانہ کر دیا ہے۔

فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پایا اور زخمیوں کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق درجنوں افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ واقعہ کے بعد ریاست کیرالہ کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جب کہ طبی عملے کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔



متعللقہ خبریں