شمالی کوریا سے مزید ایک بالسٹک میزائل کا تجربہ

امریکی اور جنوبی کوریا کی مشترکہ قوتوں کے ہیڈ کوارٹر نے اس تجربے کی تصدیق کر دی ہے

455087
شمالی  کوریا  سے مزید  ایک بالسٹک میزائل کا تجربہ

شمالی کوریا نے بحیرہ مشرق میں کم فاصلے تک مار کرنے والے میزائل داغے۔

متحدہ امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ قوتوں کے ہیڈ کوارٹر نے اعلان کیا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے ہام ہونگ شہر سے داغا گیا میزائل 200 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعد مشرقی سمندر میں جا گرا ہے۔

یاد رہے کہ شمالی کوریا نے سن 2014 کے بعد پہلی بار گزشتہ ہفتے سوک چون شہر سے دو درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے روڈونگ بالسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا تھا۔

جن میں سے ایک 800 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعد جاپانی سمندر میں جا گرا تھا۔



متعللقہ خبریں