میانمار میں 50 سال بعد سول صدر

ومی ڈیموکریسی یونین کے رہنما آونگ سان سو چی کے قریبی اتحادی ہتن کیاو کو صدر کے عہدے پر متعین کر دیا گیا ہے

451130
میانمار میں 50 سال بعد سول صدر

میانمار میں 50 سالہ فوجی انتظامیہ کے بعد پہلی بار ایک سول امیدوار صدر منتخب ہوا ہے۔

8 نومبر کو منعقدہ عام انتخابات میں واضح اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کرنے والے قومی ڈیموکریسی یونین کے رہنما آونگ سان سو چی کے قریبی اتحادی ہتن کیاو کو صدر کے عہدے پر متعین کر دیا گیا ہے۔

سو چی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے باوجود اپنے بچوں میں سے ایک کے غیر ملکی شہری ہونے کی بنا پر آئین کی رو سے صدارتی عہدہ سنبھالنے سے قاصر رہے ہیں۔

صدارتی انتخابات میں مزید دو امیدوار حصہ لے رہے تھے جن میں سے ایک کو فوج نے کھڑا کیا تھا۔



متعللقہ خبریں