افغانستان میں پائیدارامن کے قیام کا اہم موقع موجود ہے،جان کربی

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان جان کربی نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ افغانستان میں طویل مدت کے لیے امن و امان قائم کرنے کے لیے اس وقت ایک اہم موقع ہے۔

446564
افغانستان میں پائیدارامن کے قیام کا اہم موقع موجود ہے،جان کربی

افغانستان میں پائیدارامن کے قیام کا اہم موقع ہے،جان کربی

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان جان کربی نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ افغانستان میں طویل مدت کے لیے امن و امان قائم کرنے کے لیے اس وقت ایک اہم موقع ہے۔افغانستان میں قیام امن کے لئے پاکستان اور امریکا ایک ہی رائے رکھتے ہیں۔ افغان صدر اشرف غنی بھی یہی چاہتے ہیں کہ طالبان سے مذاكرات جلد بحال ہوں ۔ امریکا چاہتا ہے کہ پاکستان اور افغانستان مل کر کام کریں۔

جان کربی نے کہا کہ اگر افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات کا عمل جلد از جلد شروع نہ ہوا تو آنے والے دنوں میں حالات کافی خراب ہو سکتے ہیں جس کے لیے امریکا اور افغان سکیورٹی فورسز کو خود کو تیار کرنا ہوگا۔ افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ ملک کے کمانڈر انچیف کرتا ہے اور صدر پہلے ہی وہاں موجود فوجیوں کی تعداد کو 9 ہزار 800 سے کچھ اور بڑھانے پر آمادہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکا کا اہم اتحادی ہے اس کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔ پاکستان سے سٹریٹجک ڈائیلاگ میں بہت سے ایشوز پر بات ہوئی جن میں اقتصادی اور سیکورٹی کے معاملات اہم ہیں۔ اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں علاقائی استحکام اور افغانستان کے معاملات پر بھی بات ہوئی ہے۔



متعللقہ خبریں