بھارت میں نقل کی روک تھام کا انوکھا طریقہ

بھارتی فوجی حکام نے امتحان دینے والے تمام امیدواروں کو بے لباس کر دیا اور صرف ایک زیرجامے کے ساتھ انہیں کھلے میدان میں قطاروں میں بٹھا دیا اور ان سے پرچہ حل کروایا۔

442817
بھارت میں  نقل کی روک تھام کا انوکھا طریقہ

بھارتی فوجی حکام نے امتحان دینے والے تمام امیدواروں کو بے لباس کر دیا اور صرف ایک زیرجامے کے ساتھ انہیں کھلے میدان میں قطاروں میں بٹھا دیا اور ان سے پرچہ حل کروایا۔

پٹنہ سے 100کلو میٹر دور واقع مظفر پور میں چکرامیدان پر فوج میں مخلوعہ 1,159 جائیدادوں کی بھرتی کیلئے یہ تحریری امتحان منعقد کیا گیا تھا۔ لیکن امیدواروں کے ساتھ اختیار کردہ برتاؤ پر تنازعہ پیدا ہوگیا ہے۔ ڈائرکٹر ریکروٹمنٹ مظفر پور کرنل وی ایس گودرا نے میڈیا کو بتایا کہ امیدواروں کو نیم برہنہ حالت میں بٹھایا گیا تھا تاکہ امتحان میں نقل نویسی سے باز رکھا جائے۔ بصورت دیگر یہ شکایت ہوتی کہ امتحان گاہ میں موبائیل فون، چٹھیاں لائی گئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کسی کی بے عزتی نہیں کی اور نہ ہی غلط سلوک کیا گیا۔ اگر امیدواروں کو کوئی شکایت نہیں ہے تو باہر کے لوگوں کو کیا تکلیف ہے؟۔ پٹنہ ہائی کورٹ نے آج وزارت دفاع کو یہ ہدایت دی کہ فوج میں مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کیلئے امیدواروں سے نیم برہنہ حالت میں تحریری امتحان لینے کی رپورٹس پر 5اپریل تک جواب داخل کرے جبکہ مظفر پور میں اتوار کے دن منعقدہ تحریری امتحان میں امیدواروں کو نقل نویسی سے باز رکھنے کیلئے صرف نیکر پہن کر شریک ہونے کی اجازت دی گئی تھی۔ کارگذار چیف جسٹس اقبال احمد انصاری اور جسٹس چکرادھاری سرن سنگھ پر مشتمل ڈیویژن بنچ نے ایک عرضی پر یہ حکم جاری کیا۔ بعض اخبارات میں شائع تصاویر سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ایک کھلے میدان میں صرف نیکر پہن کر امیدوار امتحان تحریر کررہے ہیں اور ان کے تمام ملبوسات اُتار لئے گئے تھے۔



متعللقہ خبریں