اشرف غنی کا طالبان سے مذاکرات کرنے سے گریز

افغانستان میں خودکش حملوں کی نئی لہر کے بعد افغان صدر اشرف غنی نے مارچ میں ہونے والے افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات سے انکار کردیا ہے اور کہا ہے کہ امن مذاکرات اور افغان قوم کے خلاف تشدد ساتھ ساتھ نہیں چل سکتا

441070
اشرف غنی  کا طالبان سے مذاکرات کرنے سے گریز

افغانستان میں خودکش حملوں کی نئی لہر کے بعد افغان صدر اشرف غنی نے مارچ میں ہونے والے افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات سے انکار کردیا ہے اور کہا ہے کہ امن مذاکرات اور افغان قوم کے خلاف تشدد ساتھ ساتھ نہیں چل سکتا اس لئے ان حالات میں مذاکرات نہیں ہوسکتے۔

دوسری جانب کابل اور کنٹر میں خودکش حملوں کے بعد افغان نیشنل سیکیورٹی فورسز نے صوبہ فراح میں آپریشن کر کے 40 طالبان کو ہلاک کرنے کا دعوٰی کیا ہے۔ افغان حکام کے مطابق کابل میں وزارت دفاع کی عمارت کے قریب خودکش حملہ آورنے سکیورٹی فورسزکو نشانہ بنایا جب کہ افغان وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ کنڑ میں ہونے والے دھماکے میں 13 افراد ہلاک جب کہ کابل پولیس نے ہلاکتوں کی تعداد 12 بتائی ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ افغانستان، پاکستان، امریکہ اور چین کے نمائندوں پر مشتمل چار ملکی اجلاس کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ طالبان اور افغان حکومت کے درمیان براہ راست مذاکرات مارچ کے پہلے ہفتے میں متوقع ہیں۔



متعللقہ خبریں