ممبئی: نوسالہ طالبہ جبراً ایک سال تک ہوس کا نشانہ بنتی رہی

بھارت کے شہر ممبئی میں تین کم ظرف اساتذہ نے بے رحم درندوں کا روپ دھار تے ہوئے گزشتہ ایک سال کے دوران اپنی کم سن طالبہ کو درجنوں بار اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

422129
ممبئی: نوسالہ طالبہ جبراً ایک سال تک  ہوس کا نشانہ بنتی رہی

استاد کو روحانی باپ کا درجہ دیا جاتا ہے لیکن بھارت کے شہر ممبئی میں تین کم ظرف اساتذہ نے بے رحم درندوں کا روپ دھار لیا اور گزشتہ ایک سال کے دوران اپنی کم سن طالبہ کو درجنوں بار اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
خبر کے مطابق 9 سالہ بچی کو اس کے 3 استادوں، 47سالہ سنجے پٹیل، 47 سالہ نلیش بھوئیر اور 23 سالہ جتندرا یادھو نے گزشتہ ایک سال کے دوران بار بار زیادتی کا نشانہ بنایا اور بیچاری بچی کو خاموش رکھنے کے لئے اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے رہےجبکہ متعدد بار اس پر ظالمانہ تشدد بھی کیا۔ ایک سال تک ان درندوں کے خوف سے خاموش رہنے والی بچی نے بالآخر اپنے والدین کو سارا معاملہ بتادیا جس کے بعد والدین نے پولیس سے رابطہ کیا اور تینوں شیطان صفت اساتذہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق تینوں اساتذہ کے خلاف جنسی زیادتی، تشدد اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کے بعد تحقیقات کی جارہی ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں