ملائیشیا میں آسیان اقتصادی برادری کا قیام

ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں 27 ویں جنوب مشرقی ایشیا ئی یونین آسیان میں شروع ہوگیا ہے۔ مشرقی ایشیائی ممالک کے اتوار کے روز سے شروع ہونے والے سربراہی اجلاس میں سلامتی کا موضوع کلیدی اہمیت کا حامل رہے گا

367689
ملائیشیا میں آسیان اقتصادی برادری  کا قیام

ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں 27 ویں جنوب مشرقی ایشیا ئی یونین آسیان میں شروع ہوگیا ہے۔
مشرقی ایشیائی ممالک کے اتوار کے روز سے شروع ہونے والے سربراہی اجلاس میں سلامتی کا موضوع کلیدی اہمیت کا حامل رہے گا۔
جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم آسیان کے دس رکن ممالک کے رہنماؤں نے ایک اعلامیہ پر دستخط کیا ہے جس سے ’آسیان اقتصادی برادری‘ کا باضابطہ قیام عمل میں آیا ہے۔
ملائیشیا کے وزیر اعظم نجیب رزاق نے کہا ہے کہ اس بلاک نے ’عملی طور پر تقریبا ٹیکس اور محصول کی روکاوٹیں ختم کردی ہیں۔ اور اب ہم مزید آزاد نقل و حمل کی یقین دہانی اور ترقی اور سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹوں دور کرنے کی کوششوں میں لگے ہیں۔‘
انھوں نے اس اعلامیے کو ’بڑی کامیابی‘ سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ یہ سیاسی طور پر متحد اور معاشی طور پر منسلک برادری کے قیام کی راہ میں ’میل کا پتھر‘ ہے۔
خیال رہے کہ آسیان کے رکن ممالک میں ملائشیا، لاؤس، برونیئی، کمبوڈیا، انڈونیشیا، میانمار، فلپائن، سنگاپور، تھائی لینڈ اور ویتنام شامل ہیں۔
اس نئے اعلامیے کے تحت آٹھ شعبے کے پیشہ وروں کو اس خطے میں زیادہ آسانیاں حاصل ہوں گی جن میں انجینیئرز، آرکیٹیکٹس، نرسز، ڈاکٹرز، ڈینٹسٹ، اکاؤنٹینٹس، سروے کرنے والے اور سیاحت کے پیشہ ور شامل ہیں۔
اس اعلامیہ پر دستخط کے بعد آسیان کے رہنماؤں نے ایشیا پیسفک کے آٹھ ديگر ممالک کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کی۔ ان میں امریکہ، چین، جاپان، جنوبی کوریا، بھارت، روس، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ شامل ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں