جنرل دوستم طالبان کیخلاف ساتھیوں کو متحد کرنے میں مصروف

افغانستان میں سابق جنگی سردار عبدالرشید دوستم شمالی افغانستان میں مضبوط ہوتے طالبان کے خلاف اپنے ساتھیوں کو منظم کر رہے ہیں۔انہوں نے حال ہی میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ طالبان کے خلاف کارروائیوں کے ارادے کا اظہار کیا تھا

367714
جنرل دوستم طالبان کیخلاف ساتھیوں کو متحد کرنے میں مصروف

افغانستان میں سابق جنگی سردار عبدالرشید دوستم شمالی افغانستان میں مضبوط ہوتے طالبان کے خلاف اپنے ساتھیوں کو منظم کر رہے ہیں۔انہوں نے حال ہی میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ طالبان کے خلاف کارروائیوں کے ارادے کا اظہار کیا تھا۔ واضح رہے کہ افغانستان کے جنوبی علاقے طالبان کا گڑھ سمجھے جاتے ہیں تاہم اب جنگجو طالبان شمالی علاقوں کی جانب منتقل ہو رہے ہیں۔نائب صدر عبدالرشید دوستم فوجی یونیفارم پہنے اپنے ذاتی اثرورسوخ سے ان تمام لوگوں کو جمع کر رہے ہیں جو طالبان کو شمالی علاقوں سے دور رکھنا چاہتے ہیں۔وہ جنبش ملی نامی اپنے گروہ کے ساتھ مل کر جمعیت اسلامی کو بھی اپنے ساتھ ملا چکے ہیں اور اب ماضی کے دونوں خفیہ حریف انٹیلی جنس معلومات کے ساتھ ساتھ ہتھیار بھی بانٹ رہے ہیں۔ افغانستان میں گزشتہ 40 برسوں سے جاری مسلح تنازع میں متعدد بار ایسے مواقع آئے ہیں جب عبدالرشید دوستم نے اپنی وفاداریاں بدلی ہیں۔امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ عبدالرشید دوستم کے اقدامات سے شمالی علاقوں میں طالبان کو مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ سکتا


ٹیگز:

متعللقہ خبریں