جنوبی بحیرہ چین کا مسئلہ محاذ آرائی کا سبب ہو سکتا ہے: انڈونیشیا

انڈونیشیا کی قومی سلامتی کے سربراہ لوہوت پانجائتان نے کہا ہے کہ جنوبی بحیرہ چین کی تقسیم کا مسئلہ گفت و شنید کے ذریعے حل کیا جائے بصورت دیگر یہ مسئلہ عالمی جرائم کی عدالت میں پیش کیا جائے گا

415833
جنوبی بحیرہ چین کا مسئلہ محاذ آرائی کا سبب ہو سکتا ہے: انڈونیشیا

انڈونیشیا کی قومی سلامتی کے سربراہ لوہوت پانجائتان نے کہا ہے کہ جنوبی بحیرہ چین کی تقسیم کا مسئلہ گفت و شنید کے ذریعے حل کیا جائے بصورت دیگر یہ مسئلہ عالمی جرائم کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
لوہوت پانجائتان نے کہا ہے کہ یہ مسئلہ انڈونیشیا سمیت ملائشیا، برونائی،ویت نام اور فلپائن کو بھی اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے۔
جنوبی بحیرہ چین ماہی گیری ، گیس اور دیگر قدرتی وسائل سے مالا مال ہے جس کی وجہ سے علاقائی ممالک اس کی تقسیم کے بارے میں تنازعے کا شکار ہیں جس کے حل کےلیے کوششیں جاری ہیں۔
دو ہفتے قبل انڈونیشیا کے صدر جوکو ویڈوڈو نے دورہ امریکہ کے دوران طرفین سے اپیل کی تھی کہ وہ اس مسئلے کے پر امن حل کےلیے مذاکرات کا آغاز کریں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں