مودی کی آمد سے قبل کشمیر میں کرفیو، سینکڑوں گرفتار

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورے سے ایک روز قبل بھارتی زیرانتظام کشمیر کے کئی علاقوں میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔حکومت نے علیحدگی پسندوں کو گھروں میں نظر بند یا جیلوں میں قید کر دیا ہے

411935
مودی کی آمد سے قبل کشمیر میں کرفیو، سینکڑوں گرفتار

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورے سے ایک روز قبل بھارتی زیرانتظام کشمیر کے کئی علاقوں میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔
حکومت نے علیحدگی پسندوں کو گھروں میں نظر بند یا جیلوں میں قید کر دیا ہے جبکہ ان کے سینکڑوں کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس دوران پورے سری نگر شہر کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔
جمعے کے روز میرواعظ عمرفاروق نے جامع مسجد میں ایک یکجہتی مارچ کا بھی اعلان کیا تھا، تاہم جامع مسجد اور اس کے گرد و نواح کے تمام علاقوں کی ناکہ بندی کر دی گئی۔
نریندر مودی کے دورے سے قبل بے مثال سکیورٹی پابندیوں کے باعث کشمیرمیں ریل سروس معطل ہے اور تعلیمی اور کارباری سرگرمیاں بھی متاثر ہو گئی ہیں۔ حکومت نے یونیورسٹی سطح کے امتحانات اور نوکریوں کے لیے مجوزہ انٹرویو بھی ملتوی کر دیے ہیں جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں پولیس اور پیراملٹری فورسز کے اہلکار شہر کے مختلف علاقوں میں گشت کر رہے ہیں۔ مودی کل ہفتے کے روز سری نگر میں عوامی خطاب کریں گے۔
علیحدگی پسند کشمیری رہنماؤں کی طرف سے اس موقع پر ایک بڑے احتجاجی اجتماع کا اعلان کیا گیا تھا۔ سکیورٹی فورسز نے کشمیر کے علیحدگی پسند رہنماؤں اور ان کے سینکڑوں حامیوں کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں