مہان بھارت دیش میں آبرو ریزی کا ایک اور واقعہ

بھارتی شہر بنگلور میں ایک چلتی بس کے ڈرائیور اور اس کے ساتھی نے کال سینٹر یں کام کرنے والی ایک نوجوان لڑکی کی عزت لوٹی اور ایک مندر کے پاس پھینک دیا

411736
مہان بھارت دیش میں آبرو ریزی کا ایک اور واقعہ

بھارت میں جنسی درندگی کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے۔
اس بار بنگلور میں 2افرادنے چلتی بس میں لڑکی کوزیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
خبر کے مطابق گزشتہ دنوں مقامی کال سینٹر میں کام کرنے والی 23سالہ لڑکی نے دفتر سے گھر جانا تھا جب وہ بس سٹاپ پر پہنچی توانہیں کوئی آٹو رکشہ نہ ملا۔
اتنے میں ایک منی بس آ گئی جس میں موجود ڈرائیور اور کنڈیکٹر نے اسے منزل پر پہنچانے کی یقین دہانی کرائی وہ اپنی ساتھی کے روکنے کے باوجود بس میں سوار ہوگئیں ۔
راستے میں کنڈیکٹر نے چلتی بس میں چاقو کی نوک پر اس سے زیادتی کی جبکہ بس جب ویران جگہ پہنچی توڈرائیور نے عصمت پامال کی ۔
لڑکی ان کی منتیں کرتی رہیں مگر انہوں نے ایک نہ سنی اور زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ایک مندر کے سامنے پھینک کر چلے گئے ۔
جس کے بعد لڑکی نے اپنے گھر والوں کوفون کیا جنہوں نے اسے تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا ۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس نے بتایاکہ ڈرائیور نے کنڈیکٹر کو گاڑی چلانے کی ہدایت کی اور خود اس نے چلتی بس میں مبینہ طورپر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنادیا۔
پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور چھبیس سالہ روی اور تئیس سالہ کنڈکٹر منجوناتھ کو حراست میں لے لیا جبکہ بس بھی تحویل میں لے لی گئی ۔
رپورٹ کے مطابق جنسی درندگی کے بعد ڈرائیور نے لڑکی کو اتاردیا اور اسے فوری طورپر قریبی سرکاری ہسپتال میں داخل کرادیاگیا ہے ۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں