انڈونیشیا کئی ماہ سے جنگلات کی آگ سے متاثر ہے

ماہ جولائی سے جاری آتشزدگی کے واقعات سے 19 افراد ہلاک جبکہ 5 لاکھ کو سانس لینے کی دشواری کا سامنا ہے۔

405926
انڈونیشیا  کئی ماہ سے جنگلات کی آگ  سے متاثر ہے

انڈونیشیا میں ماہ جولائی سے ابتک بار ہا لگنے والی جنگلات کی آگ س ے 19 افراد ہلاک جبکہ 5 لاکھ کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔
انڈونیشیا میں جان بوجھ کر لگائی جانے والی آگ سے پیدا ہونے والے دھویں کے بادلوں کی بنا پر اسکولوں میں چھٹی کر دی گئی ہے تو اس ملک میں پروازیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔
انڈونیشیا اور گرد و نواح کے ملک کئی مہینوں سے آسمان کا چہرہ دیکھنے سے محروم ہیں۔
دھوئیں کے بادل اب تھا ئی لینڈ اور فلپائن تک جا پہنچے ہیں۔
مون سون بارشوں کے آغاز سے آگ بجھانے کے عمل میں آسانی آنے کی امید پائی جاتی ہے۔
بارش پڑنے کے بعد عوام کئی ماہ بعد بلا ماسک کے اپنے گھروں سے باہر نکل سکے ہیں۔

 

 

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں