بھارت کی عالمی سطح پر ساکھ کو خطرہ لا حق ہے، موڈیز

عالمی درجہ بندی ایجنسی موڈیز نے بھارتی بر سر اقتدار پارٹی کے رہنماوں کی حرکات کو اس ملک کے مستقبل کے لیے ایک خطرہ قرار دیا ہے

360790
بھارت کی عالمی سطح پر ساکھ کو خطرہ لا حق ہے، موڈیز

بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ موجودہ بھارتی حکومت کی پالیسیاں اس ملک کی بقا کے لیے موزوں نہیں ہیں کیونکہ بی جے پی کے متعدد رہنما مسلسل متنازع بیان بازی سے کام لیتے چلے آرہے ہیں۔
گو کہ نریندرمودی عمومی طورپران تبصروں سے بذات خود گریز کرنے میں کامیاب رہے ہیں تو بھی مختلف اقلیتی فرقوں کو اشتعال انگیزی کے ذریعے اکسانے سے فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا ہوئی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تشدد بڑھنے سے حکومت کومزید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا، مودی کواپنی پارٹی کے ارکان کو کنٹرول میں رکھنا چاہیے کیونکہ اگرایسانہ ہوا تو بھارت کی ملکی اوربین الاقوامی معتبریت ختم ہونے کاخطرہ ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل موڈیز نے پاکستان سے متعلق بھی اپنی رپورٹ جاری کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ پاکستان کی معیشت بہتر سمت کی جانب گامزن ہے اور ملک میں سیکیورٹی کی صورت حال میں بھی بہتری آئی ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں