افغان طالبان کا امریکی طیارہ تباہ کرنے کا دعویٰ

افغان میڈیا کے مطابق افغان شہر جلال آباد میں ایئرپورٹ کے قریب امریکا کا سی 130 طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 6 امریکی فوجی اور 6 سویلین اہلکار جو کہ نیٹو کے لئے کام کر رہے تھے ہلاک ہو گئے

386716
افغان طالبان کا امریکی طیارہ تباہ کرنے کا دعویٰ

افغان طالبان امریکی کارگو طیارہ مار گرایا جس کے نتیجے میں 6 فوجیوں سمیت 12 افراد ہلاک ہو گئے۔
افغان میڈیا کے مطابق افغان شہر جلال آباد میں ایئرپورٹ کے قریب امریکا کا سی 130 طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 6 امریکی فوجی اور 6 سویلین اہلکار جو کہ نیٹو کے لئے کام کر رہے تھے ہلاک ہو گئے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکی فوج کے کرنل برین ٹرائیبس نے طیارے میں پانچ سویلین کونٹریکٹرز کی موجودگی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ’واقعے میں عملے کے اراکین اور مسافر ہلاک ہوئے ہیں۔‘
امریکا کا سی 130 طیارہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب مقامی وقت کے مطابق ساڑھے 7 بجے گر کر تباہ ہوا۔
واقعے میں ہلاک ہونے والے سویلین کونٹریکٹرز افغانستان میں نیٹو کے تحت ٹریننگ مشن کا حصہ تھے۔
افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہمارے جنگجوؤں نے امریکی طیارے کو جلال آباد میں حملہ کرکے گرایا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں