غزنی جیل پر حملہ ، 352 قیدی فرار

افغان سیکورٹی فورسز کی وردیوں میں ملبوس مسلح جنگجؤوں نے غزنی شہر میں ایک جیل پر حملہ کیا ۔

387335
غزنی جیل پر حملہ ، 352 قیدی فرار


افغان سیکورٹی فورسز کی وردیوں میں ملبوس مسلح جنگجؤوں نے غزنی شہر میں ایک جیل پر حملہ کیا ۔ خودکش حملہ آوروں نے جیل کے مرکزی دروازے پر خود کو دھماکے سے اڑا دیا ۔ جنگجؤوں اور پولیس میں ہونے والی جھڑپ میں کم سے کم چار پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں ۔ حکام کے مطابق حملے کے بعد 150 طالبان سمیت 352 قیدی فرار ہو گئے ہیں ۔
دریں اثناء طالبان ترجمان نے 40 اہلکار وں کو قتل کرنے اور 400 قیدیوں کو آزاد کروانے کا دعویٰ کیا ہے۔
طالبان نے 2011 میں بھی قندھار کی جیل پر دھاوا بول کر 500 طالبان قیدیوں کو رہا کروا لیا تھا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں