پاک افغان سرحد پر ڈرون حملہ چار طالبان ہلاک

افغانستان کےصوبہ ننگرہار کے علاقے لال پورہ میں گاڑی پر ڈرون حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں کمانڈر حبیب سمیت چار طالبان ہلاک

386809
پاک افغان سرحد پر ڈرون حملہ چار طالبان ہلاک

خیبر ایجنسی پاک افغان سرحد کے قریب افغانستان کےصوبہ ننگرہار کے علاقے لال پورہ میں گاڑی پر ڈرون حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں کمانڈر حبیب سمیت چار طالبان ہلاک اور ان کی گاڑی تباہ ہوگئی ۔
ڈرون سے گاڑی پر ایک میزائل داغا گیا جس کے نتیجے میں کمانڈر حبیب عرف بابرئے چار ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا جبکہ گاڑی بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے ۔ ہلاک ہونیوالوں کا تعلق امارات اسلامی افغان طالبان سے بتایا جاتا ہے جبکہ علاقے میں ڈرون طیاروں کی پروازیں جاری ہیں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں