افغانستان میں طالبان پر کاری ضرب

وزارت ِ دفاع سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق حکومت مخالف مسلح گروہوں کے آپریشنز میں 11 افغان فوجی بھی ہلاک ہو گئے ہیں

343207
افغانستان میں طالبان پر کاری ضرب

افغانستان میں طالبان کے خلاف آپریشنز میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 37 طالبان عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے، جبکہ 9 کو زخمی حالت میں پکڑ لیا گیا ہے۔
وزارت ِ دفاع سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق حکومت مخالف مسلح گروہوں کے آپریشنز میں 11 افغان فوجی بھی ہلاک ہو گئے ہیں۔
ان کاروائیوں کے دوران اسلحہ، توپ اور بھاری مشین گنوں سمیت دھماکہ خیز مواد لادی گاڑیوں اور 200 سے زائد بارودی سرنگوں پر قبضہ کر لیا گیا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں