تھائی لینڈ میں فوج کے اقتدار میں مزید چھ ماہ کی توسیع

اس وقت تک فوج نئے آئینی مسودے کی تیاری اور اُسے منظور کیے جانے تک اقتدار میں رہے گی کیونکہ نئے آئین کی منظوری کے بعد ہی ملک میں عام انتخابات منعقد ہو سکتے ہیں

375378
تھائی لینڈ میں فوج کے اقتدار میں مزید چھ ماہ کی توسیع

تھائی لینڈ کی فوج نے کونسل کی جانب سے آئینی مسودے کو مسترد کیے جانے کے بعد ملک میں رائج فوجی اقتدار میں مزید چھ کی ماہ توسیع کر دی ہے۔
اس وقت تک فوج نئے آئینی مسودے کی تیاری اور اُسے منظور کیے جانے تک اقتدار میں رہے گی کیونکہ نئے آئین کی منظوری کے بعد ہی ملک میں عام انتخابات منعقد ہو سکتے ہیں۔
اس سے قبل تھائی لینڈ کے فوجی حکمرانوں ایک کونسل نے گذشتہ سال کی بغاوت کے بعد تیار کیے جانے والے نئے آئینی مسودے کو مسترد کردیا ہے۔
خیال رہے کہ تھائی لینڈ میں فوج نے مہینوں تک جاری رہنے والی کشیدگی کے بعد منتخب حکومت کو معزول کردیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں