چین میں فتح کا شاندار جشن

چین نے اپنی فوج کی تعداد دو ملین تین لاکھ سے کم کرتے ہوئے دوملین کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چین میں دوسری عالمی جنگ میں حاصل کردہ فتح کی 70 ویں سالگرہ کو منانے کے لیے تاریخ کی سب سے بڑی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس پریڈ کا انعقاد براعظم ایشیا میں دوسری عالمی جنگ کے اختتام اور ٹوکیو حکومت کی طرف سے شکست کے اعلان کے ستّر برس مکمل ہونے کی یاد میں کیا جا رہا ہے

373894
چین میں فتح کا شاندار جشن

چین نے اپنی فوج کی تعداد دو ملین تین لاکھ سے کم کرتے ہوئے دوملین کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
چین میں دوسری عالمی جنگ میں حاصل کردہ فتح کی 70 ویں سالگرہ کو منانے کے لیے تاریخ کی سب سے بڑی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس پریڈ کا انعقاد براعظم ایشیا میں دوسری عالمی جنگ کے اختتام اور ٹوکیو حکومت کی طرف سے شکست کے اعلان کے ستّر برس مکمل ہونے کی یاد میں کیا جا رہا ہے۔
اس تقریب سے پہلے چین نے اپنی فوج کی نفری میں تین لاکھ کی کمی کا بھی اعلان کیا ہے۔ چین کی فوج اس وقت تقریباﹰ تئیس لاکھ فوجیوں پر مشتمل ہے۔ اس پریڈ میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن سمیت کوئی تیس ملکوں کے رہنما شریک ہو رہے ہیں۔
چین کی فوج اس وقت تقریباﹰ تئیس لاکھ فوجیوں پر مشتمل ہے اور اس کا شمار دنیا کی سب سے بڑی فوجوں میں ہوتا ہے۔ تاہم چینی صدر شی جن پنگ نے کوئی ٹائم فریم نہیں دیا کہ فوج میں کمی کب تک کی جائے گی۔
اس پریڈ میں بارہ ہزار سے زائد فوجی شریک تھے، جن میں سے زیادہ تر تعداد چینی فوجیوں کی تھی لیکن روس، پاکستان اور دیگر ملکوں کے فوجی بھی شریک تھے۔
دوسری عالمی جنگ میں شرکت کرنے والے فوجیوں کو خصوصی گاڑیوں کے ذریعے پریڈ میں لایا گیا، جب کہ ان کی گاڑیوں کے بعد بیلسٹک میزائل، ٹینک اور بکتر بند گاڑیوں کو عوام کے سامنے پیش کیا گیا۔ ان میں سے متعدد ہتھیار ایسے تھے، جو اس سے پہلے کبھی بھی عوامی سطح پر نہیں دیکھے گئے۔

 

 

 





ٹیگز:

متعللقہ خبریں