افغانستان میں بم دھماکے میں ایک ہی کنبے کے 6 افراد ہلاک

غزنہ کے دفتر ِ گورنر کے ترجمان شفقی ننگ کا کہنا ہے کہ شہر کے بالائی علاقے میں سڑک کنارے نصب کردہ ایک بم سویلین کی ایک گاڑی کے گزر کے وقت دھماکے سے پھٹ گیا

372908
افغانستان میں  بم دھماکے میں ایک ہی کنبے کے 6 افراد ہلاک

اطلاع کے مطابق افغانستان میں ایک بم دھماکہ پیش آیا ہے۔
سڑک کنارے نصب کردہ بم کے پھٹنے کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
غزنہ کے دفتر ِ گورنر کے ترجمان شفقی ننگ کا کہنا ہے کہ شہر کے بالائی علاقے میں سڑک کنارے نصب کردہ ایک بم سویلین کی ایک گاڑی کے گزر کے وقت دھماکے سے پھٹ گیا۔
ننگ نے بتایا کہ اس دھماکے سے دو خواتین تین بچے اور ایک مرد ہلاک ہوئے ہیں اور ان کا تعلق ایک ہی کنبے سے تھا۔
انہوں نے طالبان کو اس دھماکے کا موردِ الزام ٹہرایا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں