بھارت:مسلمانوں کی آبادی میں اضافہ ہندووں میں کمی

ایک خبر کی رو سےدس سالہ عرصے کے دوران بھارت کی آبادی میں 17.7 فیصد کے حساب سےا ضافہ ہوا اور یہ ایک ارب 21 کروڑ سے زائد ہوگئی جس میں 79.8 فیصد ہندو جبکہ 14.2 فیصد مسلمان ہیں

369852
بھارت:مسلمانوں کی آبادی میں اضافہ ہندووں میں کمی

بھارت میں مسلمانوں کی آبادی میں اضافہ اور ہندووں کی آبادی میں کمی ہوئی ہے۔
گزشتہ روز جاری کئے گئے اعدادو شمار کے مطابق 2001ءسے 2011ءکے دس سال کے دوران بھارت کی آبادی میں 17.7 فیصد کے حساب سےا ضافہ ہوا اور یہ ایک ارب 21 کروڑ سے زائد ہوگئی جس میں 79.8 فیصد ہندو جبکہ 14.2 فیصد مسلمان ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مسلمانوں کی شرح آبادی 2001ءسے 2011ءکے دس سال کے عرصے کےد وران 0.8 فیصد کی رفتار سے بڑھی اور یہ 13.8 کروڑ سے بڑھ کر 17.22 کروڑ ہوگئی۔ رپورٹ میں ہندووں کی شرح آبادی میں 0.7 فیصد کمی دکھائی گئی ہے اور یہ اسی عرصے کے دوران 96.63 کروڑ ہوگئی۔
مردم شماری کے مطابق عیسائیوں کی کل آبادی 2.3 فیصد، سکھوں کی 1.7 جبکہ بدھ مت کے ماننے والوں کی 0.7 فیصد رہی۔
مردم شماری رپورٹ کے مطابق بھارت میں ہندووں کی کل آبادی 96.63 کروڑ (79.8فیصد)، مسلمانوں کی 17.22 کروڑ (14.2 فیصد)، عیسائیوں کی 2.78 کروڑ (2.3 فیصد) جین مت کی 0.45 کروڑ (0.4 فیصد) دیگر مذاہب کے ماننے والوں کی کل آبادی 0.79 کروڑ جبکہ باقی بچنے والوں کی کل آبادی 0.29 کروڑ ہے۔ ریکارڈ کے مطابق کل آبادی میں مسلمانوں کی آبادی 2011ءمیں 0.8 فیصد بڑھی۔ ان دس سالوں میں سکھوں کی آبادی میں 0.2 (پرسنٹیج پوائنٹس) کمی ہوگئی جبکہ عیسائیوں اور جین ازم کے ماننے والوں کی آبادی میں کوئی غیر معمولی تبدیلی نہیں آئی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں