ایشیا کا سب سے بڑابازارحسن:جنہیں ناز ہے ہند پر وہ کہاں ہیں

دنیا میں سب سے بڑی جمہوریت ہونے کا دعویدار بھارت اس لحاظ سے منفرد ہے کہ براعظم ایشیاءمیں جسم فروشی کے سب سے بڑے مرکز کا شرمناک اعزاز بھی اسی کے پاس ہے۔

322382
ایشیا کا سب سے بڑابازارحسن:جنہیں ناز ہے ہند پر وہ کہاں ہیں

جسم فروشی کے اڈے یوں تو دنیا کے ہر بڑے شہر میں پائے جاتے ہیں لیکن سب سے بڑی جمہوریت ہونے کا دعویدار بھارت اس لحاظ سے منفرد ہے کہ براعظم ایشیامیں جسم فروشی کے سب سے بڑے مرکز کا شرمناک اعزاز بھی اسی کے پاس ہے۔
کلکتہ شہر کا علاقہ سونا گاچھی، جسے ایک چھوٹا سا شہر بھی کہا جاسکتا ہے، تقریباً 15 ہزار جسم فروش خواتین کا مسکن ہے، اور یہاں ہر سال تقریباً 1000 نئی خواتین اور لڑکیاں لائی جاتی ہیں۔ اس علاقے میں سینکڑوں کثیر المنزلہ عمارتیں ہیں جن کی ہر منزل جسم فروشی کیلئے مختص ہے۔
خبرکے مطابق یہاں موجود ہزاروں خواتین میں سے اکثریت اغواءشدہ، خریدی گئی یا دھوکے سے اس مکروہ دھندے میں لائی گئی ہے۔
یہ بدقسمت خواتین دن کو سوتی ہیں اور رات بھر ہوس پرستوں کی تسکین پر معمور رہتی ہیں۔
یہاں ایسی لڑکیاں بھی جسم فروشی کرتی ہیں کہ جن کی مائیں اور ان سے پہلے نانیاں بھی اسی دھندے میں تھیں اور نسل درنسل اسی گرداب میں پھنسی ہیں۔ کلکتہ کا بازار حسن اصل میں معاشرے کا بدنما داغ ہے جہاں عورتیں جانوروں سے بھی بدتر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں