بھارتی بچے کے عجیب الخلقت ہاتھ

8 سالہ بچے کے ہاتھوں کا وزن اسوقت 8 کلو گرام ہے اور ان کی جسامت میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے

322501
بھارتی بچے کے عجیب الخلقت ہاتھ

ایک 8سالہ بھارتی بچے کے ہاتھ دنیا میں کسی انسان کے بڑے ترین ہاتھ ہیں، اس کے محلے کے باسی کسی بد بختی اور بد دعا کی وجہ تصور کرتے ہوئے اس بچے کو ’’ دیوبچہ‘‘ کے نام سے پکارتے ہیں۔
محمد کلیم بھارت کی مشرقی ریاست جھاڑکھنڈ کے ایک چھوٹے سے گاؤں کا رہائشی ہے جس کے ہاتھ غیرمعمولی طور پر بڑھتے بڑھتے ایک خوفناک جسامت اور شکل اختیار کرچکے ہیں۔ کلیم کو اسکول میں اس لیے داخلہ دینے سے منع کردیا گیا کہ اس کے ہاتھوں کو دیکھ کر دوسرے بچے خوف کھائیں گے۔
محمد کلیم کے والد کا کہنا ہے کہ اس وقت بچے کے ہاتھوں کا وزن 8 کلوگرام تک جا پہنچا ہے ، یہ کھانا کھانے، کپڑے پہننے اور نہانے تک کے کام بھی خود نہیں کرسکتا۔ جنوبی بھارت کے ڈاکٹروں کے مطابق اسے ’’میکروڈیکٹائلی‘‘ کا مرض لاحق ہے جسے دیوپن یا جائنٹزم بھی کہا جاتا ہے۔
گزشتہ برس بھارت میں ہاتھوں کی مائیکروسرجری کے ممتاز ماہر ڈاکٹر راجہ سبا پتھی نے محمد کلیم کا معائنہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپریشن سے اس کے ہاتھوں کو کچھ حد تک چھوٹا کیا جا سکتا ہے۔ 8 گھنٹے تک جاری رہنے والے آپریشن کے ذریعے کلیم کے پٹھوں کو کم کیا گیا اور اضافی گوشت کاٹا گیا۔ لیکن اس کی جسامت میں قابل ذکر حد تک کمی نہیں ہو سکی۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں