سینگا پور کے قیام کی پچاسویں سالگرہ

سنگاپور نو اگست 1965ء کو ایک آزاد اور خود مختار مملکت کے طور پر دنیا کے نقشے پر ابھرا تھا۔ اس سال نو اگست کو یہ چھوٹا سا ایشیائی ملک اپنی بے مثال ترقی اور خوش حالی کے پچاس برس مکمل ہونے کا جشن منا رہا ہے

319707
سینگا پور کے قیام کی پچاسویں سالگرہ

سینگاپورآج اپنی آزادی کی پچاسویں سال گرہ منا رہا ہے۔ سینگاپور نو اگست 1965ء کو ایک آزاد اور خود مختار مملکت کے طور پر دنیا کے نقشے پر ابھرا تھا۔ اس سال نو اگست کو یہ چھوٹا سا ایشیائی ملک اپنی بے مثال ترقی اور خوش حالی کے پچاس برس مکمل ہونے کا جشن منا رہا ہے۔اس موقع پر لڑاکا طیارے ملکی فضا میں اڑ رہے ہیں، قومی نغمے گائے جا رہے ہیں جب کہ ملکی رہنما تقاریر کر رہے ہیں۔ آج ملک بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ کو مکمل طور پر مفت رکھا گیا ہے۔ اتوار کے روز اس سلسلے میں خصوصی فوجی پریڈ بھی منعقد ہوئی، جب کہ آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ جنوب مشرقی ایشیا کی یہ ریاست کسی دور میں انتہائی غریب اور پسماندہ تھی، تاہم اب یہ خطے میں امیر اور دیگر ممالک کے مقابلے میں نہایت مستحکم ہے
شہری ریاست اپنی گولڈن جوبلی کا جشن بھی شاندار طریقے سے منا رہی ہے۔ اس موقع پر ہونے والی تقریبات میں مسلح افواج کی پریڈ اور آتش بازی کے مظاہرے کو مرکزی اہمیت حاصل ہے لیکن ساتھ ساتھ سینگاپورکے بانی آنجہانی لی کوآن یوکی زندگی پر مبنی دستا ویزی فلم دکھا کر انہیں خراج تحسین بھی پیش کیا جا رہا ہے۔ ان تقریبات میں شرکت کے لیے تقریباً ڈھائی لاکھ افراد سڑکوں پر نکلے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں