میانمار میں سیلاب کے باعث 27 افراد ہلاک

صدر مملکت تھین سین نے ایک لاکھ 56 ہزارا افراد کے سیلاب کی وجہ سے بے گھر ہونے پر ملک کے چار صوبوں میں ہنگامی حالات کا اعلان کردیا ہے۔ میانمار میں مون سون کی شدید بارشوں کے باعث مٹی کے تودے گرنے سے کم ازکم 21 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے

312881
میانمار  میں  سیلاب کے باعث 27 افراد ہلاک

میانمار میں گزشتہ دس روز سے جاری مون سون بارشوں کی وجہ 27 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
صدر مملکت تھین سین نے ایک لاکھ 56 ہزارا افراد کے سیلاب کی وجہ سے بے گھر ہونے پر ملک کے چار صوبوں میں ہنگامی حالات کا اعلان کردیا ہے۔
میانمار میں مون سون کی شدید بارشوں کے باعث مٹی کے تودے گرنے سے کم ازکم 21 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔
شدید بارشوں اور دریاؤں میں طغیانی سے متاثر ہونے والوں کے لیے امدادی کیمپ قائم کیے گئے ہیں جہاں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے عارضی طور پر پناہ لے رکھی ہے۔
حکام کے مطابق اب تک مختلف علاقوں میں بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے کم ازکم 27 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں